ایشیا کپ 2023 :پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن

asia cup

ایشیا کپ 2023 پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن


ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا پہلا ایڈیشن 1984 میں کھیلا گیا تھا، اس وقت سے اب تک ٹورنامنٹ کے 15 فائنل کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان اور بھارت کا ایک بار بھی فائنل میں ٹاکرا نہیں ہوسکا۔

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا

تاہم شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گا جہاں اس کا مقابلہ 17 ستمبر کو بھارت سے ہوگا۔

پاکستانی فینز کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرےکیوںکہ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی ۔


متعلقہ خبریں