ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں،مصدق ملک

Musadiq Malik

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ہوتے ہیں۔

مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں، سعودی عرب سے کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے، عوام کو سعودی سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، اس کیلئے پاکستان کی 76 کاروباری کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جس میں سعودی عرب سے بھی 30 کے قریب کمپنیاں ہوں گی۔

فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر فعال کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پیٹرولیم، بجلی اور آئل ریفائننگ کے شعبوں پر بات کی جائے گی ، ہمارا مقصد بیروزگاری کا خاتمہ ہے ، ہم نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم نےملازمتوں سے متعلق ایک لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے اور ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ، ہم نے عوام کو روزگارکی فراہمی کیلئے ترقی کی شرح کو بڑھانا ہے، اس وقت ہماری درآمدات اور برآمدات عدم توازن کے باعث معیشت نیچے جارہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پولرائزیشن میں کمی لائیں اور ملکی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔


متعلقہ خبریں