سری لنکا کیخلاف پاکستان کا انتہائی اہم میچ، بارش کے 86 فیصد امکانات


پاکستان اور سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں، قومی ٹیم یہ میچ جیتے گی تو تب ہی بھارت کے خلاف فائنل کھیل سکے گی۔

کولمبو میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف 14 ستمبر کو شیڈول ہے اس میچ کے دوران 86 فیصد بارش کے امکانات ہیں، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

کولمبو، زمان خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا، سری لنکا کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

سری لنکا کے پاکستان کی نسبت زیادہ چانس ہیں فائنل میں پہنچنے کیلئے اس کی وجہ یہ ہے کہ بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، سری لنکا کا رن ریٹ پاکستان کی نسبت اچھا ہے، اس وجہ سے برابری کی صورت میں سری لنکا فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔

پاکستان کو اگر فائنل میں پہنچنا ہے تو پھر اسے ہر صورت سری لنکا کو شکست دینا ہو گی، بارش پاکستان کی فائنل تک رسائی کو دشوار بنا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں