ایشیا کپ سُپر فور مرحلہ، سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان


ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، قومی ٹیم کیلئے فائنل میں پہنچنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور نسیم شاہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف پورا میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ دونوں کھلاڑی ہدف کے تعاقب کے دوران بیٹنگ کیلئے میدان میں نہیں آسکے تھے اور فیلڈنگ کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ورلڈکپ کیلئے دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو بلایا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کی وجہ سے دھانی اور زمان دونوں کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی شرکت بھی مشکوک نظر آرہی ہے۔ سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ میں رویندر جدیجا کے اوور میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔

ایشیا کپ، فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستانی ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار

سلمان علی آغا کو میچ کے فوری بعد کولمبو کے ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کی جگہ سعود شکیل کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے اے سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر متبادل کی درخواست بھی دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں