ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ

ڈالر سستا

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق لانے تک ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت اس وقت 250 روپے کے لگ بھگ ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ روپے کی قیمت مارکیٹ کے مطابق لانے کے لیے ایف آئی اے، حساس ادارے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک مل کر کارروائیاں کریں۔

ڈالر مزید سستا ، تین ہفتوں کے بعد 300 سے نیچے آ گیا ، روپے کی قدر بحال ہونا شروع

ایس آئی ایف سی اجلاس میں طے کیا گیا کہ بجلی چوری کا خاتمہ بھی ترجیح رہے گا، انٹیلی جنس بیورو بجلی چوری میں مدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی فہرستیں بنائے گی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی تبدیلی اور تعیناتی کے بجائے فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر 299 روپے 75 پیسے کا ہو گیاہے۔روپے کی قدر اگر مارکیٹ کے برابرکر دی جائے تو پھر ڈالر کی قدر 250 روپے کے لگ بھگ ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں