خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Khalid-latif

سابق پاکستانی کرکٹرکو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی


نیدرلینڈ کی عدالت نے اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر تحفہ دیدیا

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے ایک ویڈیو پیغام میں وائلڈرز کو قتل کرنے والے کیلئے 21,000 یورو انعام کا اعلان کیا تھا۔

اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ 37 سالہ خالد لطیف، جنہیں پیر کو غیر حاضری میں سزا سنائی گئی، اپنی سزا پوری کر پائیں گے۔

جب بھی بارش کی وجہ سے میچ ڈیلے ہوا تو اگلے دن پہلے بائولنگ کرنیوالی ٹیم جیتی

ڈچ حکام نے اس کیس پر خالد لطیف سے پوچھ گچھ کرنے کی بے سود کوشش کی اور پاکستان سے قانونی مدد کی درخواست بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

یاد رہے خالد لطیف نے پاکستان کے لیے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

دبئی میں پی ایس ایل کے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے 2017 میں ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں