پاک بھارت ٹاکرا، کولمبو میں شام تک بارش کے امکانات مزید بڑھنے کی پیشگوئی


سری لنکا کے شہر کولمبو میں آج پورے دن بارش کا امکان ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ سکتا ہے جس کے باعث پاک بھارت میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پہلے ٹاکرے کی طرح آج بھی پاک بھارت میچ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کولمبو میں بارش کا امکان 50 فیصد کے اندر تھا۔ دن 3 بجے سے 7 بجے کے درمیان بارش کا امکان 49 سے 66 فیصد ہے۔

ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

موسم کا حال دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ شام 7 بجے کے بعد کولمبو میں بارش کا امکان مزید بڑھ جائے گا جو کہ 69 فیصد تک بتایا جا رہا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے۔ میچ آج مکمل نہ ہونے کی صورت میں کل وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر ختم ہوا ہوگا۔


متعلقہ خبریں