آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور مٹی کے طوفان نے ایک دن پہلے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کم از کم 6 افراد کی جان لے لی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں مٹی کے طوفان سے کم از کم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سیالکوٹ اور راولپنڈی کے اضلاع میں پیش آئے۔

بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوگئی

ڈی جی پنجاب پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

تمام ریسکیو اور دیگر ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور گرج چمک کے دوران باہر جانے سے گریز کریں۔

پاکستانی اینکرمونا خان یونان میں گرفتار

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسمانی بجلی اور درجنوں گھروں کی چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کوموثر امدادی کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے پیشگی تیاری کرنے کی ہدایت دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں