27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات کی پیش گوئی

Heatwave

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔

ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کانٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے ہیٹ سٹروک سے بچا ؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر سے لودھراں میں 2 شہری متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی، میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام محکمے میڈیا اور عوام باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں، عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں۔

ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

دوسری جانب صحرائے چولستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چولستان میں شدید گرمی میں سورج آگ برسانے لگا ،خشک سالی اور گرمی کی شدت کے باعث 80 جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

صحرا ئے چولستان کو کئی برس سے خشک سالی کا سامنا ہے اور پانی کی قلت کی وجہ سے انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔گرمی کی اس شدت کے باوجود ابھی تک محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں چولستان کی امداد کو نہیں پہنچ سکیں ہیں۔


متعلقہ خبریں