ایم ڈی کیٹ کا امتحان ، پشاور میں پرچہ آئوٹ کرنے کی کوشش پر درجنوں امیدوار گرفتار


پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا کر درجنوں امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔ جس پر درجنوں امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر سے 40 ہزار سے زائد طلبا میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے امتحان دے رہے ہیں جبکہ لاہور میں 19 ہزار سے زائد اور بلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات سے رجسٹریشن کروائی ہے۔

وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں