ایسا نہ ہو انتخابات کرانے کیلئے ٹرک پر چڑھنا پڑے، فیصل کریم کنڈی

Faisal Kareem فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کہتے ہیں ایسا نہ ہو انتخابات کرانے کے لیے پھر سے ٹرک پر چڑھنا پڑے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہماری خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی تھی، الیکشن کمیشن بتائے کہ انتخابات کب کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو کہا کہ 60 روز میں انتخابات ہونا ہوتے پھر تو کرواتے اور پچھلے سال بھی آپ نے حلقہ بندیاں کی ہیں اور الیکشن کمیشن سے کہا کہ حلقہ بندیوں کی تاریخ دی تو انتخابات کی تاریخ بھی دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا ایک اچھا ٹریک ریکارڈ ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں سے میٹنگز کر لیں لیکن انتخابات کی تاریخ نہیں ملی۔ انتخابات کب ہوں گے کسی کو نہیں پتہ تاہم کچھ جماعتیں چاہتی ہیں فروری میں انتخابات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ کاروباری افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبریں جھوٹی ہیں، نگران وزیر خارجہ

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کہتے ہیں یہ نہ ہو کہ انتخابات کرانے کے لیے پھر سے ٹرک پر چڑھنا پڑے اور ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ تو دیں کہ کب کرا رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ فروری میں آدھی سینیٹ نہیں ہو گی تو پھر کیا ہو گا ؟ نظریہ ضرورت کے تحت ملک چلانا چاہتے ہیں لیکن نظریہ ضرورت کے تحت ملک نہیں چل سکتا۔ عوام جس کو بھی ووٹ دیں وہ ملک چلائے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے کچھ لوگوں نے تقاریر بھی یاد کر لی تھیں۔


متعلقہ خبریں