3 سال بعد قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے انعقاد کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 12 سے 23 اکتوبر ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور  ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس کو 18 ستمبر تک شرکت کنفرم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ، پاکستانی ٹیم 270رنز آسانی کیساتھ بنا سکتی ہے، ثقلین مشتاق

واضح رہے کہ قومی ہاکی چیمپئن شپ 3 سال بعد ہو رہی ہے۔ قومی ہاکی چیمپئن شپ آخری مرتبہ نومبر 2020 میں منعقد ہوئی تھی جس میں واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں