قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان

pak vs india

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی کے باوجود آج موسم صاف اور سورج چمک رہا ہے۔

قومی ٹیم کولمبو میں پریکٹس کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ، کولمبو میں ہفتے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، پچ کی تیاری کا آغاز

آل راؤنڈ فہیم اشرف بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، انہیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ کھلایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق آج ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم منیجمنٹ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں