روس کی توانائی کے شعبہ میں پاکستان سے تعاون کی دلچسپی


ماسکو: روس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

روس کے وزیر توانائی نیکو لائی شوئیگینوف نے پاکستان کے روس میں تعینات سفیر شفقت علی خان کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں روس کے وزیر توانائی نے پاکستان کے سفیر کی دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے بارے میں کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے سفیر کا دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کے کامیاب انعقاد پر بطور خاص شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون سمیت بطور خاص توانائی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت نے کشمیر سمیت دیگر معاملات پر خود بات کرنی ہے، امریکہ

پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے روابط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک روس تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

میٹنگ میں پاکستان اور روس کے درمیان انرجی کے شعبے میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔ روس کے وزیر برائے توانائی نے دونوں ممالک کے مابین گیس کے سیکٹر کی ڈویلیپمنٹ کیلئے جائنٹ ورکنگ گروپ کے جلد قیام پر زور دیا۔

روسی وزیر نے پاکستان کے ساتھ انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کے قیام پر بھی بات چیت کی اور روس کی طرف سے  دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں