190ملین پاؤنڈ کیس،تحریک انصاف کے سابق رہنما ملک امین اسلم نیب میں پیش ہوگئے


تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم 190ملین پاؤنڈ کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم نیب راولپنڈی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں نیب ٹیم نے ان سے دو گھنٹے سے زائد تفتیش کی جبکہ سابق وفاقی وزیر نے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ملک امین اسلم نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں متعلقہ کابینہ میٹنگ میں تھا اس لیے نیب نے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے صحافی کے سوال ”کیا آپ وعدہ معاف گواہ تو نہیں بننے جارہے؟ پر کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے جیسا کچھ نہیں ہے۔

190 ملین پائونڈ سکینڈل ، ثانیہ نشتر سے نیب کی ایک گھنٹے کی تفتیش

ملک امین اسلم نے کہا کہ نیب نے پوچھا کابینہ ارکان میں کس کس نے خفیہ دستاویزپردستخط کیے، نیب نے مجھ سے کابینہ میٹنگ کا احوال پوچھا۔

کابینہ نے خفیہ معاہدے کے تحت فیصلہ لیا تھا اور میں مشیر تھا اس لیے میں کابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبرکو واپس آنا چاہیے جنہوں نے کیس پیش کیاتھا، آج وہ باہربیٹھ کر مزے نہ لیں اور پاکستان واپس آکرجواب دیں۔


متعلقہ خبریں