بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی۔
اے سی سی کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل تمام ممبران کو ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کے حوالے سے وضاحت دی۔ انہوں نے کہا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے وہ ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پُرعزم تھے۔
ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
جے شاہ نے کہا کہ ‘ٹورنامنٹ کیلئے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا گیا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی میچز کروائے گئے۔ تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قیادت میں ایشیا کپ سے قبل کئی تبدیلیاں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچز کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے۔ براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی انکی بڑی وجہ تھی۔
ایشیا کپ، اے سی سی نے وینیو کولمبو برقرار رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا
ایشین کونسل کے ممبران ستمبر کے مہینے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی کے بارث ون ڈے میچز کھیلنے پر خدشات کا اظہار کررہے تھے جبکہ شیڈول کے باعث کھلاڑیوں کے زخمی اور انکی کاکرکردگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال جون میں نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے کو خیر باد کہہ گئے تھے۔ جس کے بعد جولائی میں ذکا اشرف چیئرمین مقرر کے گئے تھے۔