ایشیا کپ، اے سی سی نے وینیو کولمبو برقرار رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل سمیت سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے متعلق خبر شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سری لنکا میں شیڈول میچز پر اے سی سی اور پی سی بی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اے سی سی نے مرضی سے وینیو کولمبو برقرار رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ کر لیا ہے۔

اے سی سی کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کو وینیو تبدیلی کی ای میل بھیجنے کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ایک اور ای میل بھیجی جس میں کہا گیا کہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: پاک بھارت میچ ہر صورت کروانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی طرف سے اے سی سی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ وینیو ہیمبنٹوٹا ہو یا کولمبو، فیصلہ مشترکہ طور پر ہونا چاہیے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ میچز ایسے مقام پر ہوں جہاں ٹورنامنٹ متاثر نہ ہو۔ بطور میزبان پی سی بی چاہتا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں۔ کولمبو میں خراب موسم کے باعث میچز کرانے سے نقصان ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی ایک بورڈ کی مرضی سے وینیو فی الفور تبدیل کردی جائے۔ وینیو ہیمبنٹوٹا ہوگی یا کولمبو فیصلہ مشترکہ طور پر ہونا چاہیے۔

ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ، ایشیا کپ کے بقیہ مچیز پاکستان میں کرانے کی تجویز

خیال رہے کہ گزشتہ روز ذکا اشرف اور اے سی سی کے صدر جے شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ ذکا اشرف نے جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی تھی۔

اس موقع پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دی تھی۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ  کیا جائے۔


متعلقہ خبریں