چیلنجز کا سامنا ضرور ہے، متحد ہوکر سب سے نمٹیں گے، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف


ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف نے یوم دفاع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا، یہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، متحد ہوکر تمام چیلنجز سے نمٹیں گے۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے موقع پر ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف کو سلامی پیش کی۔

یوم دفاع: 6ستمبر 1965 تاریخ کے آئینہ میں

اس موقع پر ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا تاریخی دن ہمارے غازیوں اور شہدا کے نام ہے۔ ہمارے جوان ملکی دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دیتے ہیں۔ ہماری افواج نے سرحدوں کی حفاظت دل و جان سے کی، ہم جانتے ہیں شہدا کی تکریم کیسے کی جاتی ہے۔

ائیر وائس مارشل نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ افواج پاکستان کی ہر فتح کے پیچھے قوم کی دعائیں ہوتی ہیں۔ عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ضرور ہے مگر متحد ہوکر سب سے نمٹیں گے۔ افو اج پاکستان نے بحری اور فضائی سرحدوں کی نگرانی ہمت اور جرت سے کی۔ ہم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں