ایشیاکپ : افغانستان سری لنکا میچ کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا

jonathan trott

پاکستان کیخلاف میچ سے پہلے افغان کوچ کا اہم بیان آگیا


ایشیا کپ  کے اہم میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کو سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کےلیے دی جانے والی کیلکولیشن پر افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ پھٹ پڑے۔

ایشیا کپ: افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست ،سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

جوناتھن ٹروٹ نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 37.1 اوورز کے علاوہ کوئی اور کیلکولیشن نہیں بتائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ چھکا مار کر 38 اوور میں کھیل مکمل کرسکتے تھے۔

کین ولیم سن ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونگے: کیوی کوچ

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کرسکتے تھے۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے،ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں