سردیوں کے بجلی بلوں میں کمی کے بجائے اضافے کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ

ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے صارفین پر مزید بجلیاں گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف شرائط، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے پر غور

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر سے دسمبر تک کے بلوں میں ٹیکسوں میں مزید اضافے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران بجلی صارفین سے 734 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

لیسکو نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا

ذرائع کے مطابق اکتوبر نومبر اور دسمبر کے بلوں میں 6 روپے 61 پیسے کی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ بھی شامل ہو گی جو کہ جولائی میں 2 روپے 22 پیسے، اگست میں 2 روپے 24 پیسے تھی اور ستمبر میں 2 روپے 71 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق ستمبر میں بجلی کے فی یونٹ نرخ 42 روپے 66 پیسے ہونے کا امکان ہے جس میں ماہ اکتوبر میں مزید اضافہ ہوگا۔

شازیہ مری کا بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز بھیجنے کا اعلان

اکتوبر سے دسمبر تک فی یونٹ قیمت 49 روپے 55 پیسے ہوگی۔ ستمبر میں فی یونٹ 8 روپے 39 پیے ٹیکس بھی عائد کیا جائیگا، اس کے علاوہ 2 روپے 55 پیسے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ عائد ہوگی۔

اکتوبر میں فی یونٹ 9روپے 67 پیسے ٹیکس اور 2 روپے 55 پیسے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ عائد ہوگی۔

حریم شاہ سوشل میڈیا اکائونٹ خود نہیں چلاتی ، شوہر بلال شاہ کے دوران تفتیش اہم انکشافات

نومبر اور دسمبر میں فی یونٹ 9روپے 75 پیسے ٹیکس عائد اور 2 روپے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ بجلی کے بلوں میں دیگر ٹیکسز بھی لاگو ہوں گے جس سے صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا۔


متعلقہ خبریں