لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو نے اپنی ٹیموں کو 2 ماہ کے بقایا جات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان
لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو فہرستیں دے دی ہیں۔ آج بھی کارروائی ہوگی، اب صرف رواں ماہ کے بل والا ہی کٹنے سے بچے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ نے بلوں میں ریلیف سے فی الحال انکار کردیا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں، صارفین کو فی الحال اقساط کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔