ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیش کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال شاہ سے ایف آئی اے کراچی نے تفتیش کی ہے ۔
عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی، بشریٰ اقبال
ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) اکائوئنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔بلال شاہ کو پانچ دن تک ایک ہی مقام پر رکھا گیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلال شاہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
ریال اوردرہم مزید مہنگا ،پائونڈ سستا
بلال شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ خود اکائونٹ نہیں چلاتی لیکن کوئی ان کی مرضی سے چلا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کرایا ۔
زیادہ شرح سود،سبسڈی کا خاتمہ: سولر سسٹم بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے
واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے دعوی کیا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے ۔