پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے

shaheen afridi

قومی کرکٹر شاہین آفریدی پہلے اوور میں 50 وکٹیں لے کر دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ہوگئی

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میں انفرادی ریکارڈ قبضے میں کرلیا، وہ مختصر فارمیٹ میں ابتدائی اوور میں 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

انھوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے ابتدائی اوور میں کیوی اوپنر ٹام بلنڈل کو پویلین چلتا کیا۔ لیفٹ آرم پیسر نے اسٹیڈیم میں موجود شعیب اختر کو وکٹ کے حصول پر ان کا انداز اپناکر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

کرپشن کےالزام پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخوا معطل

پہلے اوور میں 50 وکٹیں اڑاکر وہ سرفہرست ہیں۔ بھارتی پیسر بھونیشور کمار اب تک اپنے پہلے اوور میں 43 شکار کرچکے ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی 41 جبکہ دیگر پاکستانی پیسرز محمد عامر اور سہیل تنویر بالترتیب 38 اور 35 وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سائرہ افضل تارڑ کےوالدانتقال کر گئے

دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ میچز کے دوران کپتانی کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں