60 سالہ خاتون الیجینڈرا ماریسا نے مس یونیورس کا تاج اپنے نام کرلیا


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا تاج اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیجینڈرا ماریسا کو مِس یونیورس بیونس آئرس 2024 کی فاتح قرار دیا گیا ہے۔ وہ مقابلہ حسن کی تاریخ میں پہلی 60 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

الیجینڈرا اب مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘میں مقابلہ حسن میں ایک نئی شروعات پر بہت پُرجوش ہوں۔’

امریکہ کی آر بونی گیبریل کے سر پہ مس یونیورس کا تاج سج گیا

60 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے۔ انہوں نے اس عمر کے لوگوں کی نمائندہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔’

خیال رہے کہ الیجینڈرا ماریسا کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل اور صحافی ہیں۔


متعلقہ خبریں