پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

muhammad ali

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔


متعلقہ خبریں