ارشاد بھٹی نےعطا تارڑ سے اقتدار میں آنے کی وضاحت مانگ لی


سینئر صحافی و تجزیہ کارارشاد بھٹی نےعطا تارڑ سے اقتدار میں آنے کی وضاحت مانگ لی۔

ہم نیوزکےپروگرام”پاورپولیٹکس ودعادل عباسی” میں ارشاد بھٹی نے عطا تارڑ سے سوال کردیا کہ میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ تحریک انصاف والے نااہل لوگ تھے،  آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ لوگ اقتدار میں کیوں آئے تھے؟ اس پرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ریاست کو بچانے آئے تھے۔

چینی کی ایکسپورٹ میں ایک پارٹی پیش پیش ضرور تھی،عطاتارڑ

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے عطا تارڑ کے جواب کو کاٹتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگیوں نے تو یہ بتایا کہ ایک تقرری کی وجہ سے آئے تھے،  شہباز شریف نے بتایا کہ چند قوانین تبدیل کرنے تھے جس کے وجہ سے اقتدار میں آئے۔

انکا کہنا تھا کہ ان کے اقتدار میں آنے سے نہ تو ملک کا، نہ ہی عوام کا کوئی فائدہ تھا ان کا مقصد ریاست بچانا نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں