سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف


محکمہ خوراک نے سندھ کے 12 اضلاع کے گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ سال بھی صوبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپے کی گندم چوری ہوئی تھی،محکمہ خوراک کی جانب سے پہلی فزیکل ویری فکیشن رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اور رپورٹ میں سندھ کے 12 اضلاع کے گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

گندم مہنگی ، لاہور میں فی من قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی

محکمہ خوراک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گندم کی بمپر فصل ہونے کے باوجود محکمہ خریداری کا ہدف پورا نہ کر سکا، اور 14 لاکھ میٹرک ٹن میں سے صرف 7 لاکھ 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بینکوں سے قرض لے کر خریدی ہوئی 2 ارب 67 کروڑ روپے کی گندم گوداموں سے غائب ہوئی ہے۔ جس پر صوبائی حکومت نے گندم چوری ہونے کے اسباب جاننے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں