سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پمز ترجمان کے مطابق پرویزالہٰی کو روٹین کے چیک اپ کیلئےاسپتال لایا گیا، ڈاکٹر نے پرویزالہٰی کی میڈیکل رپورٹ کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا
یاد رہے کہ تین روز قبل پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔