کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

sugar rate

کوئٹہ میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ میں چینی 230 روپے میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، 50 کلو چینی کی بوری 1100 روپے اضافے کے بعد 10 ہزار500 روپے کی ہو گئی۔

چینی مزید مہنگی ، مختلف شہروں میں قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو گئی

اس کے علاوہ شہر میں سفید چنا 100 روپے اضافے کیساتھ 520 روپے، مسور کی دال 70 روپے کے اضافے کے بعد 370 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادھر راولپنڈی اسلام آباد میں 180 سے 200 اور فیصل آباد میں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے تک پہنچ گئی ہے ، ہول سیل میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 8ہزار800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ہول سیل میں دکانداروں کو چینی 176 روپے فی کلو مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں