چیئرمین پی ٹی آئی جن کا بندہ ہے ، وہ بچا رہے ہیں ، رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

 مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کے لاڈلے کو باہر جانے کی کیا ضرورت ؟ جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے ، کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی  پر یہ پیسہ کون خرچ کر رہا ہے۔

عام انتخابات فروری میں ہوں گے، رانا ثنااللہ

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشتگردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں، پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں