عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے ، فارنزک رپورٹ


استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کی جانے والی فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے اور ان کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔

عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں منگیتر سےگفتگو کاریکارڈ مل گیا

واضح رہے کہ  63 سالہ عالمگیر ترین 6 جولائی کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

اس وقت پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔


متعلقہ خبریں