سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کر دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
قائمہ کمیٹی قانون و انصاف:2 سے زائد نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل منظور
کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پییسے کے بھی اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول نافرمانی کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔
کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلیے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔