جلائو گھیرائو کیس ، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ہاؤس جلانے کے کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات کے دوران مسلم لیگ ہاؤس جلائو گھیرائو کیس کی سماعت جج عبہر گل نے کی، عدالت نے پیروی نہ کرنے کے باعث شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں