بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز


سینیٹ کی کابینہ سیکریٹریٹ کی مجلس قائمہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

چیئر مین رانا مقبول احمد کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس نے بجلی کے بھاری بلوں کو المیہ قرار دیا اور کہا کہ عوام میں سخت بے چینی ہے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔

ارکان نے کہا جس کی تنخواہ 35 ہزار بجلی کابل50 ہزار ہو بتایا جائے وہ کہاں سے ادا کرے، مجلس قائمہ نے بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کو سنجیدہ معاملہ قرار دیا۔

چیئرمین نیپرا نے اجلاس کو فی یونٹ نرخ کی قیمت کے تعین کے عمل سے آگاہ کیا۔

مجلس قائمہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی شخصیات کو قومی ایوارڈز دینے کے معاملے پر بھی غور کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری ایوارڈ نے اجلاس کو سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنیوالے اداروں اور شخصیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ارکان نے کہا جوملک کا نام روشن کرے قومی مفاد اورانسانی فلاح کے لیے کام کرے،حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ اس کا حق ہے۔ اس میں میرٹ کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اجلاس کوایوارڈز کی نامزدگی کے طریقہ کار اور اس کے لئے قائم کمیٹیوں اور ان کے ارکان کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

مجلس قائمہ نے تفصیلی بریفنگ طلب کرتے ہوئے مزید غور آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا۔


متعلقہ خبریں