ایشیا کپ2023، پاک بھارت کے مابین ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ مونٹی دیسائی نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
سری لنکا میں ایشیا کپ کے شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کلاس بولرز کو ہمارے لڑکوں نے فیس کیا، ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی، ہمیں اس پر بہت کام کرنا پڑے گا،بابر اعظم اور افتخار احمد کی پارٹنرشپ بہترین تھی۔
بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، افتخار احمد
نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ایونٹ ہے، میں نے کرائوڈ کو بہت انجوائے کیا، نیپال نے ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا،ہماری کوشش ہو گی کہ ہم بہترین کھیل پیش کریں۔