بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، افتخار احمد

Iftikhar Ahmed

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتخار احمد نے کہا کہ  بھارت کے خلاف بھی رزلٹ اچھا ہوگا، کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اپنا100 فیصد دیں۔

ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے، فہیم اشرف

نیپال کی ٹیم سے میچ جیتنے کے بعد افتخار احمد کا کہنا تھا کہ جب کھیلنے کیلئے آیا تو بہت مشکل لگ رہا تھا بعد میں مومینٹم بنتا گیا، بابر اور رضوان میچ کو بہت ڈیپ لیکر جاتے ہیں،ہر میچ کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔

زیادہ تر مجھے 35 یا 40 اوورز کے بعد بیٹنگ کا موقع ملتا ہےاور ان نمبرز پر سنچری سکور کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے ہارڈ ہٹنگ پر زیادہ زور دیتا ہوں۔

ایشیا کپ، مداحوں کا انتظار ختم، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں 2 دن باقی

مڈل آرڈر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جب آپ کا ساتھی رنز کر رہا ہوں تو بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں