اٹلی ، پٹڑیوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا ، 5 ہلاک ، 2 زخمی


اٹلی میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو کچل دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر ٹیورن کے علاقے میں رات گئے  مزدور ریل کی پٹریوں پر کام کررہے تھے کہ اس دوران 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی ٹرین نے  کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک اور 2  زخمی ہوگئے ۔

ایران ٹرین حادثہ، 17 افراد ہلاک، 50 زخمی

مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 300 میٹر تک انسانی باقیات پڑی ہوئی تھیں۔

شہر کی میئر نے قیمتی جانوں کا ضیاع بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے کہ یہ حادثہ کسی مواصلاتی غلطی کی وجہ سے پیش آیا یا نہیں لیکن حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں