اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت قبول نہیں ، تحریک انصاف

pti

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جیل کے خفیہ ٹرائل کوعدالت میں چیلنج کرچکے لہٰذا عدالت فوری سماعت کرے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں 2 گروپ آمنے سامنے ، ایک دوسرے پر غداری کے الزامات

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے سائفر اپنی اصلی حالت میں دفتر خارجہ میں موجود ہے، سائفر کو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سائفر کیس سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ، اب بھی وقت ہے، معاملات ٹھیک کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں