معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ایک بار پھر سے محبت میں گرفتار ہونے سے متعلق اعتراف کیا ہے۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں جس پر پروگرام کے میزبان ف کے ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم انسانوں کو کسی دوسرے انسان کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔
کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔جس پر میزبان نے مزید سوال کیا کہ اس لمحے آپ ضرورت مند ہیں یا آپ کی ضرورت پوری ہو چکی ہے۔
اس سوال کے جواب میں اداکارہ صبا نے شرماتے ہوئے الحمداللہ کے جواب ہی سے اکتفا کیا جس پر شو کے سیٹ پر موجود سب ہی حاضرین نے صبا قمر کو اس بات پر مبارکباد بھی دی۔