کراچی کی شارع فیصل پر شیر آگیا


کراچی کی معروف شارع فیصل پر شیر کی ٹہلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی شارع فیصل پر شیر کی ٹہلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، شیر عائشہ باوانی اسکول کے قریب عمارت کے پاس دیکھا گیاہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق شیر کسی کا پالتو ہےیا کہیں سے آیا ہے؟ تحقیقات جاری ہیں،خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، ریسکیوادارے کی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں

پولیس کے مطابق شیر کو وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پکڑ لیا، شیر کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائےگا، شیر کو پنجرے میں ڈال کر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ منتقل کردیا ہے،

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی کے شیر کا پرمٹ ہے یا نہیں ، وائلڈ لائف قوانین کے تحت رہائشی علاقوں میں شیر رکھنے کی ممانعت ہے۔


متعلقہ خبریں