سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ

export برآمدات

سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 503.40 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال 2022 میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو420.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں سعودی عرب کو29.66 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوجون میں 46.29 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 42.63 ملین ڈالرتھیں۔

پاکستانی چاول کی پیداوار اور برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر27.28 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 3.32 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال2022 میں 4.23 ارب ڈالرتھا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے درآمدات پر443.56 ملین ڈالر کازر مبادلہ صرف ہوا جوجون میں 216.63 ملین ڈالراورگزشتہ سال جولائی میں 170.97 ملین ڈالر تھا۔


متعلقہ خبریں