سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی ملتی ہے

بجلی

پاور ڈویژن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی ملتی ہے، اور صرف گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو ماہانہ 100 یونٹ فری ملتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک طرف ملک بھر ملک بھر میں عوام بجلی کے بھاری بلوں سے بلبلا اٹھے ہیں اور پورے ملک میں مظاہرے اور احتجاج کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی

ذرائع پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے، صرف گریڈ ایک سے 4 گریڈ کے ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، اور ان 1 سے 4 گریڈ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ماہانہ 50 یونٹ فری بجلی دی جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 سے 10 گریڈ کے افسران کو 150 یونٹ مفت دیئے جارہے ہیں، جب کہ 11ویں سے 15ویں اسکیل تک افسران کو 200 یونٹ مفت ملتے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد 11ویں سے 15ویں اسکیل تک ریٹائرڈ افسران کو 100 یونٹ ماہانہ ملتے ہیں۔

بجلی کے بھاری بل،مرکزی تنظیم تاجران کاملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق 16ویں اسکیل کے افسران کو 300، 17ویں کو 450 یونٹس فری ملے ہیں، 18ویں گریڈ کیافسران کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، جب کہ 19ویں گریڈ کے افسران کو 880، 20 ویں کو 1110 یونٹ، جب کہ 21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو 1300 یونٹ ماہانہ مفت دیے جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گرڈ 17 سے اوپر کے افسران کے مفت یونٹ بند کرنے کی سمری تیار ہوچکی ہے، ان افسران کو یونٹس کے مساوی رقم تنخواہ میں دیے جائیں گے۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے اور کابینہ کی منظوری پر سہولت ختم کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں