بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی


ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی بجلی کے اضافی بلز اور ٹیکسز پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کے باعث چارسدہ روڈٹریفک کے لیے بند ہو گیا، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے۔

اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی۔

ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد اضافہ ہوا

پیسکو کی جانب سے چیف کیپیٹل سٹی پولیس کو خط لکھ کر 7 سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے،خط کے مطابق خیبر سرکل، حیات آباد ٹو، تاج آباد، لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز میں پولیس فورس دی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ مشتعل عوام ان سب ڈویژنز میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کر سکتے ہیں، پیسکو ملازمین میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ملازمین اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے،خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں