13 لاکھ سے زائد غیر ملکی گزشتہ سال برطانیہ آکر آباد ہوئے


لندن: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 13 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کو برطانیہ میں آکر آباد ہونے کی اجازت دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال جولائی میں ورک ویزوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 63 فیصد سے بڑھ کر 5 لاکھ 38 ہزار 883 ہو گئی جبکہ طلبہ کے ویزوں کی تعداد 34 فیصد سے بڑھ کر 6 لاکھ 57 ہزار 208 اور فیملی ویزوں کی تعداد دگنی ہو کر 75 ہزار 717 تک پہنچ گئی۔

برطانیہ آکر آباد ہونے والوں میں زیادہ تر پاکستانیوں کی تعداد بھی ہے جو کہ ورک پرمنٹ اور اسٹڈی ویزے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں لوگوں نے امریکی فوج کو گاؤں میں داخلے سے روک دیا

اس کے علاوہ یورپی یونین سے 28 ہزار 986 خاندانوں کو مستقل طور پر کام کرنے کے پرمٹ جاری کیے گئے۔ ان میں ابھی وہ تعداد شامل نہیں جو پناہ گزینوں کی آبادکاری کی اسکیموں کے تحت یوکرین اور ہانگ کانگ وغیرہ سے آئے۔

چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آ کر آباد ہونے والے ہزاروں ایسے افراد بھی ہیں جو اس فہرست میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں