مڈغاسکر، اسٹیڈیم میں بھگدڑمچنے سے 12 شائقین ہلاک، 80 سے زاہد زخمی


مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک  جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

کاش میری امی آج یہ دیکھ سکتیں نسیم شاہ کا میچ کے بعد جذباتی بیان

مڈغاسکر کے وزیراعظم  حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست زخمیوں کے طبی اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، میں تمام  متاثرہ خاندانوں سے انہوں نے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت لیا، ٹیم میں 4 تبدیلیاں

خیال رہے کہ انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کا گیارہواں ایڈیشن 25 اگست سے 3 سمتبر تک جارہے گا۔

 


متعلقہ خبریں