پاکستان اور افغانستان کے خلاف تین روزہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔
افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔ سعود شکیل اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
دوسرا ون ڈے: دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا
کولمبو میں کھیلے جانے والے آخری و ن ڈے میچ میں اگر پاکستان فتح یاب ہوتاہے تو پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے۔
افتخار احمد،اسامہ میر،نسیم شاہ اور حارث روف آج میچ نہیں کھیلیں گے