ایشین گیمز : پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی

19 ویں ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تشکیل کردہ ا سکواڈ میں حیدر علی سمیت کئی بڑے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کریں گے جب کہ عمیر بن یوسف نائب کپتان ہوں گے۔ ان کے علاوہ خوشدل شاہ ، محمد حسنین ،شاہنواز دھانی ، اور عثمان قادر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔


اسکواڈ میں عرفات منہاس، مرزا طاہر بیگ، محمد اخلاق، روحیل نذیر اور سفیان مقیم ، عامر جمال، ارشد اقبال، آصف علی اور حیدرعلی بھی شامل ہیں۔

نان ٹریولنگ ریزرو میں عبدالواحد بنگلزئی ،مہران ممتاز،محمد عمران جونیئر،محمد عرفان خان نیازی اور مبصرخان شامل ، ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے28 ستمبر سے7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں