بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند پراترگیا

CHANDARYAN 3

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند پراترگیا، چاند کے جنوبی حصے میں اترنے والا بھارت پہلا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق چندریان تھری لینڈروکرم چاند کے قطب جنوبی کی سطح پراترا، ناسا نے اس حصے میں پانی کی موجودگی کا اشارہ کیا تھا۔

بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا، امریکا،چین اور روس چاند کو تسخیر کر چکے ہیں۔

بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا جبکہ چاند پرپہنچنے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے اس سے قبل 2019 میں  چندریان 2 چاند پر بھیجا تھا جو ناکام ہو گیاتھا تاہم 4 برسوں بعد چندریان 3 کامیاب کیساتھ چاند پر لینڈ  کر گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں