ایشیا کپ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، نیپال کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیپال کے مابین ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا، کراچی پہنچنے پرنیپال کی ٹیم کا زبردست استقال کیا گیاجبکہ ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کی گیا ہے۔
ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ذکاء اشرف
نیپال کی کرکٹ ٹیم پہلا پریکٹس میچ 24 کو کھیلے گی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 26 کو کھیلے گی۔
نیپال کرکٹ ٹیم نے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پاکستان آنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
روہت شرما نے ایشیا کپ سے قبل بڑا بیان داغ دیا
خیال رہے کہ ایشیا کپ دو مراحل میں کھیلا جائے گا جس کے ابتدائی 4 میچ پاکستان میں ہونگے جبکہ باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔