آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہیرلڈ ساحلوں سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان متاثرہ علاقوں میں آج سارا دن موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
طوفانی ہواؤں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہے اور تقریباً ساڑھے 7 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 18 پناہ گزین ہلاک
حکام کے مطابق طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے، بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی میں گاڑیاں پھنس گئیں جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ جیسے جیسے دنیا گرم ہوتی جا رہی ہے طوفان زیادہ طاقتور ہوتے جا رہے ہیں۔